وفاقی شرعی عدالت نے 4 شادیوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی شرعی عدالت نے4 شادیوں سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ نے ایڈووکیٹ ظفر اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اس معاملے پر 2000ءمیں فیصلہ آچکا ہے۔قائم مقام چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ یہ عدالت اپیلٹ فورم نہیں جو آپ اس فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سن دو ہزار میں جو فیصلہ دیا گیا اس میں بہت سی چیزیں واضح نہیں، 4شادیوں کے حوالے سے وضاحت ضروری ہے، شرعی عدالت کے فیصلے میں سورہ نساءکی آیات کا تفصیلی جائزہ نہیں لیا گیا، میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں نئے سرے سے درخواست دائر کروں گا۔عدالت نے بھی کہا کہ بہتر ہے آپ اپنی درخواست واپس لیں۔ شرعی عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close