الیکشن کمیشن نے پانچ سیاسی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے محروم کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 5 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے۔سنی تحریک ، قومی یکجہتی پارٹی ، ہیومن رائٹس پارٹی ،پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی واپس لے لیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close