کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے مشہور پارٹی سانگ” تبدیلی آئی رے “کے بعد نیا نغمہ تیار کر لیا ہے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے پارٹی سانگ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔عمران اسماعیل کے مطابق یہ نیا پارٹی سانگ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے فائنل کال ملنے پر ریلیز کیا جائے گا جس کا عنوان ہے” سارے نکلو”.
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی فائنل کال کی تیاری پوری قوم کر رہی ہے، یہ نیا نغمہ ایک نئے جوش اور جنون کے ساتھ اس تحریک کا حصہ ہوگا۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنی فائنل کال کا انتظار کرنے کو کہا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات روز میں لانگ مارچ کی تاریخ دیں گے، فیصلہ اب سڑکوں پر ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ بھرپور عوامی تائید و شرکت پاکستان کو غلامی و محکومی کے شکنجے سے آزاد کروانے کے لیے لازم ہے۔
خان صاحب کی فائنل کال کی تیاری پوری قوم کر رہی ہے- یہ نیا نغمہ ایک نئے جوش اور جنون کے ساتھ اس تحریک کا حصہ۔ ہوگا pic.twitter.com/uStmtVqHro
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 3, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں