عمران خان کی بڑھتی مقبولیت پی ڈیم ایم کیلئے دردِ سر بن گئی، کون کون پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا؟ بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی )پی ڈی ایم کو شدید دھچکا، پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔ خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم کو شدید دھچکا لگا ہے۔آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ویلیج و نیبرہوڈ چیئرمین تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شمولیتی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 

 

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کےصرف نام رہ جائیں گے ملک اورصوبےمیں تحریک انصاف کامقابلہ ناممکن بن چکاہے۔محمودخان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں عمران خان کو ہر مکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخواکوحق نہیں دےرہی وفاقی حکومت سابقہ فاٹاکےترقیاتی بجٹ پرخاموش ہیں ہم وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لیں گے۔ہری پور، ساؤتھ وزیرستان، ٹانک، تورغر، لکی مروت، بٹگرام اور مانسہرہ سےچیئرمین نے شمولیت اختیار کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close