تحریک انصاف حکومت کے منصوبے صحت کارڈ سے کتنے لاکھ پاکستانی اب تک مفت علاج کروا چکے ہیں؟ اعدادو شمار جاری

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے جاری کردہ صحت کارڈ سے پنجاب میں اب تک 23 لاکھ سے زائد افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے مطابق پنجاب میں 23لاکھ سے زائدافراد نے ہیلتھ کارڈ سے مفت علاج معالجہ کی سہولت لی ، پنجاب میں 50ارب 73کروڑ روپے سے زائد مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی جاچکی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں ہیلتھ کارڈسے مفت علاج کیلئے 794سرکاری ونجی ہسپتالوں کومنتخب کیاگیا، 189سرکاری ، 605نجی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کی گئی، صوبے میں 4لاکھ89ہزارسے زائدافرادنے ہیلتھ کارڈسے مفت ڈائیلسزکروائے ، 51ہزار سے زائدافراد نےہیلتھ کارڈ سےمفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ، ہیلتھ کارڈسے 44ہزارسے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری ،ایک لاکھ87ہزار سے زائد نے سیزیرین کی سہولت لی۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 32ہزار655افرادنے صحت سہولت کارڈ سےکیموتھراپی کی مفت سہولت لی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں