سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عہدہ چھوڑتے ہی برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صرف ایک فیصد افراد ملک کو کنٹرول کررہے ہیں، امیر ترین 570 افراد کو ایک فیصد شرح سود پرقرض دیاجاتا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ہمارا گروتھ ماڈل الٹا ہے، 2 ارب ڈالرز کے موبائل آتے ہیں اور ہماری ٹوٹل ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرز ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھاکہ شوکت ترین کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے میں بہتری کی کوشش کی، جب قلمدان سنبھالا تو ذرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالرز تھے۔انہوں نے کہا کہ 5 ماہ وزیر رہا اور 5 ماہ جیل میں بھی رہا۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ایک فیصد افراد ملک کو کنٹرول کر رہے ہیں، امیر ترین 570 افراد کو ایک فیصد پرقرض دیاجاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close