حیدرآباد (پی این آئی) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے شادی شدہ غیرمسلم عورت کے اسلام قبول کرکے دوسری شادی کے لئے عدت کو لازمی قراردیدیا، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول جج کی عدالت سے عدت پوری ہونے کا سر ٹیفکیٹ لیکر ہی نومسلم عورت دوسری شادی کرسکتی ہے، عدالتی احکامات سندھ اسمبلی بھیجنےاورنظرثانی کے بعد قانون سازی کی ہدایت، غیر مسلمہ کواسلام قبول کرنے کی اطلاع سابق شوہر کو دینے اور اسےاسلام قبول کرنے کی دعوت دے گی
اوراگر شوہر اسلام قبول نہ کرے تو نکاح ٹوٹ جائے گا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں میرپورخاص کے رہائشی لالو تماچی ولد لونگ کی جانب سے بیوی نگینہ کو 3 بچوں سمیت اغواکرلیا گیا تھا،بازیاب کرانے کے لئے دائر درخواست میں کہاگیا تھا کہ اس کی بیوی نگینہ کو مظہر حسین سمیت دیگر نے بچوں سمیت اغواکیاہے، عدالت نے مارچ 2022 میں میرپورخاص پولیس کو مغویہ اور بچوں کو بازیاب کراکے پیش کرنے کاحکم دیاتھا، جس پر پولیس نے مغویہ نگینہ کو بازیاب کراکے پیش کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں