وفاقی حکومت نے شہباز گل پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آ باد (پی این آئی ) وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ مقدمے کے مدعی مجسٹریٹ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت عظمی سے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور ملزم شہبازگل کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب تحریک انصاف کے رہنما اور بغاوت کے مقدمے میں نامزد شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔

حکومتی اپیل بغاوت کے مقدمہ میں شکایت کنندہ مجسٹریٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، اور عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور شہباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close