الحمد اللہ ، مجھے پاسپورٹ مل گیا ہے ، مگر کیا آپ جانتے ہیں انہوں  نے مجھے جیل کیوں ڈالا تھا ، مریم نواز نے بڑی وجہ بیان کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ، مجھے پاسپورٹ مل گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’الحمدُللّہ،میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے ۔ مریم نوا ز کا کہنا تھا کہ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے 3ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close