لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمے بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کیس میں عمر قید ہو گی۔ چودھری پرویز الٰہی نے 100ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کر دیا، پنجاب احساس پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، مشیر عمر سرفراز چیمہ بھی ہمراہ تھے۔
پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اراضی کا قبضہ واگزار کرائیں گے اور قبضہ مافیاء کو انجام تک پہنچایا جائے گا، پرانے قبضہ گروپوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سارے افسر بھی لے جائے،پھر بھی پنجاب چلتا رہے گا اوراب بھی پنجاب بہترین چل رہا ہے، وفاقی حکومت کاتجربہ صرف جھوٹے کیس بنانے میں ہے،عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، عمران خان کے خلاف جتنے مرضی مقدمے بنالیں یہ خود شرمندہ ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں