عمران خان کیساتھ سیاسی مستقبل کے حوالے سے چوہدری پرویزالٰہی کا بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ دیتے رہیں گے ، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کیں ، عمران خان پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں ، ہم نے مسلم لیگ (ن) کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی۔

 

 

ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، فلاح عامہ کے منصوبوں سمیت سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات زندگی میں بہتری لانا ہے ، اللہ نے جب بھی عوام کی خدمت کا موقع دیا ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا ،ایسے منصوبے بنا رہے ہیں کہ عوام ہمارے پہلے دور کو یاد رکھیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میں ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا اور کام کرتا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close