ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اکانومی کلاس کا کرایہ کتنا بڑھا دیا گیا؟

کراچی(آئی این پی)محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اکانومی کلاس کے کرایے بڑھا کر 3 ہزار روپے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، قراقرم ٹرین کی اکنامی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا۔خیبر میل کا کراچی سے پشاور اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11 ہزار روپے کردیا گیا،

اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6 ہزار 200 روپے اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 200 سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا۔کراچی ایکسپریس کا لاہور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کا کرایہ 9 ہزار روپے، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5 ہزار 700 سے بڑھا کر 7 ہزار روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 150 سے بڑھا کر 5 ہزار روپے اور اکنامی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کر دیا گیا۔رحمٰن بابا ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا 5 ہزار روپے اور اکانومی کلاس کا 3 ہزار روپے کر دیا گیا۔پاک بزنس ایکسپریس ٹرین اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار روپے کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے کراچی کے لیے ٹرین ا?پریشن 5 اکتوبر کو بحال کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close