سیلاب متاثرین نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کی گاڑی روک لی

پنوعاقل(آئی این پی) پنو عاقل میں سیلاب متاثرین نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کی گاڑی کو روک لیا،خورشید شاہ حلقے کا معائنہ اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے پہنچے تھے تاہم متاثرین نے ان کی گاڑی کو روک لیا،متاثرین نے شکایت کی کہ کئی دن گزرگئے،

پانی کی نکاسی نہیں ہوئی اور ہمارے گھر ڈوبے ہیں،متاثرین کا کہنا تھاکہ لوگ بیماریوں میں مبتلا ہیں، صحت کی کوئی سہولت نہیں،خورشید شاہ بھی متاثرین کو دلاسے دیتے ہوئے روانہ ہوگئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close