عمران خان خواتین کو کمتر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں، ن لیگی سینئر لیڈر کا بڑا الزام

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چھوٹا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے وہ خواتین کو کمتر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں،ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز ایک نئے پاتال میں اتر جاتے ہیں،

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں ایک ایسے شخص کا نام مجبورا لینا پڑتا ہے کہ جو خواتین کے عزت و احترام سے ناواقف ہے، شرمناک بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین رہنما اور حامی بھی عمران خان کے رویے کو درست قرار دے کر جشن منارہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close