عمران خان کی جانب سے عدالت پر یلغار، معافی مانگنے کا ڈرامہ رچا کرمعزز خاتون جج زیبا چوہدری کو ہراساں کرنے کی کوشش، وکلا نے احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے عمران خان کےطرز عمل کے خلاف ایک قرارداد جاری کی گئی ہےکہ انہوں نے جمعہ کے دن جج زیبا چوہدری کی عدالت میں جاکرمعافی مانگنے کا ڈرامہ کیا اور عدالت کا وقار مجروح کیا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معافی مانگنے کا بظاہر عمل درحقیقت معزز جج صاحبان کو ہراساں کرنے کی کوشش تھی اور اسی لیے وکلاء کی جانب سے لیڈی جج کے ساتھ عمران خان کے رویے کی مذمت اور جج زیبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

3 اکتوبر 2022 بروز پیر صبح 11:00 بجے F-8 ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان نے ایک ریلی میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دی تھی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اس دھمکی پر توہین عدالت کا نوٹس لیا گیا تھا لیکن اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کو ریلیف دیتے ہوئے معافی مانگنے پر توہین عدالت کی کارروائی منسوخ کر دی تھی لیکن عمران خان خاتون جج سے معافی مانگنے اس طریقے سے پہنچے جیسے عدالت پر حملہ آور ہونے جارہے ہیںاور عدالت کا وقار مجروح کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close