عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کس کی فرمائش ہے؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کس کی فرمائش ہے؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا۔۔۔ پاکستان انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کسی کی فرمائش اور خواہش ہے ،بیساکھیوں کے سہارے کھڑی امپورٹڈ حکومت ایسی کوئی حرکت نہ کرے جس کا اسے وقت سے پہلے خمیازہ بھگتنا پڑ جائے ،عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے پر کارکنان اور عوام بغیر کسی کال کے بنی گالہ پہنچے اس لئے وزیر انتشار کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے سے پہلے ہزار بار سوچ لیں ۔

 

 

 

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری عوام کی ریڈ لائن ہے ، اگر امپورٹڈ ٹولے نے عمران خان کی گرفتاری کا شوق پورا کرنا ہے تو کرکے دیکھ لے انہیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں ان پر عمران خان کا خوف اور لرزہ طاری ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر طرح کے منفی ہتھکنڈے کے باوجود عمران خان سیاسی طور پر ان کے قابو میں نہیں آرہا اور انہیں ہر روز شکست ہوتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close