عمران خان کو اتوار کے روز ضمانت کیسے مل گئی؟ پی ڈی ایم رہنما نے سوال کھڑا کر دیا

کراچی (پی این آئی)عمران نیازی کو اتوارکو ضمانت کیسے مل گئی، کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟، رہنما پیپلزپارٹی اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ عمران نیازی کو عدالتوں سے اتوارکے روزبھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کے لیے بھی موجود ہوگی۔

 

 

 

ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، پھر پنجاب،کے پی پولیس کے پیچھے کیوں چُھپ رہے ہیں۔خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانے اور عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 7 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close