وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی پر کتنے کروڑ روپے کا خرچہ آیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی بلٹ پروف گاڑی کے ٹائرتبدیل کیے گئے جن پر دو کروڑ 34 لاکھ روپے خرچہ آیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق ایک طرف جنوبی پنجاب کے باسی پنجاب حکومت کی امداد کو ترس گئے ہیں، اور دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے ٹائروں پر کروڑوں روپے لگا دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی بلٹ پروف گاڑی کے ٹائرتبدیل کیے گئے ہیں، جن پر دو کروڑ 34 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے ٹائروں کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑیوں کیلئے محکمہ خزانہ سے 3 کروڑ روپے اضافی بھی مانگ لیے گئے ہیں، اور ذرائع کے مطابق یہ اضافی رقم پیٹرول کی مد میں خرچ کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close