ملکی بدلتی صورتحال اور آڈیو لیکس کا معاملہ، پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کی بدلتی صورتحال اور آڈیو لیکس کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بات کا انکشاف سماء ٹی وی نے کیا ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں نے ن لیگ سے رابطہ کر لیا ہے،

دعویٰ کیاگیا کہ یہ رہنما آئندہ انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے کئی ارکان بھی بیک ڈور رابطہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close