خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقعمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 10 ہزار کے مچلکے جمع کرانے اور عدالت کا عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت 7 اکتوبر تک منظور کر لی۔گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہوئے تھے جس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حکومت کو ان کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آج چھٹی کے روزبھی کھل گئی ہے

اور ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ عدالت پہنچ گیا ہے۔ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواس دائر کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close