الیکشن اگلے سال، لیکن ایک سال توسیع بھی ہو سکتی ہے، منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔ کراچی میں اپنے ایک بیان میں منظوروسان جو خواب دیکھ کر سیاسی پیشنگوئیاں کرنے کی شہرت رکھتے ہیںنے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات 2023ء میں ہوں گے، جن میں ایک سال کی توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے 27 ستمبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے والد کی ناساز طبیعت سے متعلق ٹوئٹ کیا گیا تھا۔بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آصف زرداری کو کورونا وائرس کی چند علامات کا سامنا ہے، ان کے پھیپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close