اگر امریکیوں نے نکالا ہے تو عمران خان ان سے معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں؟ عمران خان کے سابق معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا سوال

کراچی( ٹی وی رپورٹ)حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ امریکا نے عمران خان کو اگر نکالا ہے تو اب وہ امریکیوں کے ذریعے کیوں معافیاں مانگ رہے ہیں؟ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ جو ابھی اسد عمر کی بات ہم سن رہے ہیں،خان صاحب کے سامنے بہت کم لوگ بولتے ہیں یہی مسئلہ ہے کہ ان کے سامنے پارٹی کے لوگوں میں سے کوئی بھی اس طرح بات نہیں کرتا جیسے کرنی چاہئے،

کیوں کہ یہ بحث ہورہی تھی کہ اس خط کو نام کیا دیں ،اس کو خط کہیں ،سائفر کہیں ،کیا کہیں تو میں نے کہا کہ جب وہ لیٹر ہورہا تھاتو اس پر بحث ہورہی تھی کہ یہ لیٹر تو نہیں ہے،کیوں کہ لیٹر تو لکھا جاتا ہے یہ تو ایک کیبل ہے جو کہ دفتر خارجہ میں بھیجی گئی ہے۔ میں آپ کے پروگرام میں عمران خان سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ماں تو آپ کو بڑی پیاری ہے بڑی محترم ہے آپ نے اس کے نام پر شوکت خانم بنا دیا۔ کیا ہماری مائیں ہمیں محترم نہیں ہیں آپ کی ماں اگر آپ کو پیاری ہے تو ہماری ماں بھی ہمیں اسی طرح پیاری ہے۔امریکا نے ان کو نکالا ہے تو اب امریکیوں کے ذریعے وہ کیوں معافیاں مانگ رہے ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close