اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سمیت حکمرانوں کی عمران خان کی کال سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں،پریس کانفرنس کے فوری بعد عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے،عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی مت کرنا !! سازش کے تحت حکومت میں آنے والوں کے جانے دن آچکے ہیں ،پاکستان کے عوام پر اگر یہ چور ٹوالہ مسلط رہا تو سری لنکا سے بھی برے حالات ہوجائیں گے،اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرنے کا اقرار کیا،ہماری تحریک منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے،
ہماری فائنل کال کے سامنے یہ چور نہیں رک سکیں گے، مریم صفدر انکل سائفر پر رہیں کا مشورہ دے رہی ہیں۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے راہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،مستند چوروں نے ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولا،ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا اور مریم صفدر انکل سائفر پر رہیں کا مشورہ دے رہی ہیں،اس وقت ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے،
امپورٹڈ حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے غریب آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سمیت حکمرانوں کی عمران خان کی کال سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں،پریس کانفرنس کے فوری بعد عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے،عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی مت کرنا !! سازش کے تحت حکومت میں آنے والوں کے جانے دن آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر اگر یہ چور ٹوالہ مسلط رہا تو سری لنکا سے بھی برے حالات ہوجائیں گے،
عمران خان اس ملک نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں، اس وقت حکمران پوری دنیا میں ہمارے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے یہ لوگ اپنے کیسز ختم کروانے اور این آر او لینا چاہتے ہیں،لاڈلے مجرم وفاقی عہدوں پر فائز ہیں۔اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرنے کا اقرار کیا،ہماری تحریک منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے،ہماری فائنل کال کے سامنے یہ چور نہیں رک سکیں گے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں