اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا۔ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے، عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنیکا حکم جاری کیا تھا،
اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا، عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی، پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتارکیا جاسکتا ہے۔اسلام آباد پولیس نے عوام سے گذارش کی ہےکہ وہ افواہوں پر کان مت دھریں۔خیال رہے کہ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے بنی گالہ روانہ ہوئی جس کے بعد عمران خان سخت سکیورٹی میں بنی گالہ سے روانہ ہوگئے
بعض ٹی وی رپورٹس میں یہ بھی کہاگیاکہ پی ٹی آئی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان ابھی بنی گالا میں موجود ہیں اور ان کے گھر سے کسی نامعلوم جگہ جانے کی خبردرست نہیں، عمران خان کی گرفتاری محض قیاس آرائیاں ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں