آئین کی خلاف ورزیوں کامعاملہ ، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا ، رانا ثناء اللہ نے کھلی دہمکی دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے حوالے سے مریم نواز کا گلہ جائز اور درست ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات کی ملحوظ خاطر رکھی جائے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نہیں اتحادی حکومت ہے، اتحاد میں سب کو آن بورڈ لے کر چلنا چاہتا ہے جبکہ اس سلسلے میں جمعہ کو جو کابینہ میٹنگ ہوئی تھی اس 25مئی کے واقعات کے بعد میری واضح درخواست تھی کہ کابینہ فیصلہ کرے اور ریاست کے خلاف جنگ کا کیس بنے اور وفاقی دارالحکومت پر مسلح جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہونے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے اور سزا دی جائے،

عمران خان اتنا بزدل ہے کہ 26کے دن ہی یہ پشاور بھاگ گیا تھا، اس کا وقت واپس نہیں آیا جب تک قبل از ضمانت نہیں کرالی۔ میرا 25مئی کو مصمم ارادہ تھاکہ عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے لیکن وہ بھاگ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کابینہ نے سب کمیٹی بنائی اور معاملہ طویل ہو گیا، اب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے اس کو اسمبلی میں اٹھایا جائے گا اور آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close