مریم نواز کا بنی گالہ میں چھاپہ مارنے کا مطالبہ کر دیا، وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھرپر چھاپا مارکردستاویزات برآمد کیے گئے، سائفر کی برآمدگی کیلئے بنی گالا میں بھی پڑنا چاہیے۔لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور مریم نواز سمیت دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ایک بڑی سکیورٹی بریچ ہوئی ہے۔

 

 

انہوں نے سائفر کے ذریعے سازش کا سہارا لیا اور اپنی اسٹوری بنائی، اب تک جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں اس سے یہ سازش کھل گئی ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس کا ایجنڈا ہی پاکستان کوختم کرنا ہے، معاشی طور پرتو اس نےختم کرہی دیاہے اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا گیا ہے، کسی ملک میں نیشنل سکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں، کسی ملک میں معاشی طور پر تباہ کرنے کی اجازت نہیں۔وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے تفصیل کے ساتھ اس پر ہر چیز کا معائنہ کیا ہے، سائفر غائب ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری کا کہناہے اس نے وہ عمران خان کو دے دیا تھا، جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں، اب ثابت ہوگیاکہ سازش اس وقت کی اپوزیشن نے نہیں بلکہ انہوں نےکی تھی۔ن کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، ہم اپنےآئین سےغداری کریں گے اگر ہم اسےمنطقی انجام تک نہیں لےکرجائیں گے، سائفر والے معاملے پر جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی معافی نہیں ہے۔

 

 

اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی آڈیو لیکس بھی سنوائیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بار آڈیو سنیں گے آپ کو پتا چلےگا ملک کے ساتھ کتنا بڑا کھیل کھیلاگیا، میں اس شخص کو اپنے گھر کے باہر والے دروازے سے بھی اندر نہ آنےدوں، مسلم لیگ ن کی جتنی بھی آڈیوزآجائیں کبھی ملک کےخلاف کوئی سننےکو نہیں ملےگی، پاکستان کی سلامتی پر مسلم لیگ ن کبھی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔ان کا کہنا تھاکہ جب اس کوپتا چلا اس کےاپنے ممبران خلاف ہوگئےہیں توساز ش سازش شروع کردیا، اس صدی کا سب بڑا جھوٹا عمران خان ہے، سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے، یہ صرف سازش نہیں ہوئی یہ ٹیمپرنگ ہوئی ہے، اس نےکہا ٹرانسکرپٹ کا لوگوں کو کیا پتا، سازش بنادو، آپ نے پاکستان کے حساس دستاویز کے ساتھ جعل سازی کی۔مریم نے الزام عائد کیا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتےجاتے منرل واٹر کی 2ہزاربوتلیں بھی ساتھ لےگئے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے بتایا کوئی ملک پاکستان کوخط لکھنےکوتیارنہیں، دوسرے ممالک پاکستان سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں، آڈیوز اس فتنہ کے خلاف پوری فردجرم ہے، یہ شخص پاکستان میں فتنہ پیدا کرکے باہر سے ڈالرز لیتا رہا، پاکستان کے دشمنوں سے کروڑوں روپےعمران خان نے اپنی جیب میں ڈالے، سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھ لیں، عمران خان نے جاتے جاتے آئین توڑ دیا، پاکستان کی سب سےبڑی عدالت سےآپ کےخلاف فیصلہ آیا کہ آپ نےآئین توڑا۔ان کا کہنا تھاکہ اس شیطانی ذہن کےہاتھوں پاکستان کی قوم 4 سال سے یرغمال بنی ہوئی ہے، ہم کوئی خوشی خوشی آئی ایم ایف کےساتھ ڈیل نہیں کررہے، یہ عمران خان نے کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا کا نام نہیں لینا پھرنام لے لیا، عمران خان جس غلطی پرپکڑے جاتے ہیں اس پرمعافی مانگتے ہیں، عمران خان کی آڈیوزسے حیرانگی نہیں ہوئی، عمران خان کے ماتھے پرغداری کا لیبل لگا آج تک ایسا لیبل کسی وزیراعظم پرنہیں لگا۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھاکہ جو دو، دو تین، تین بار وزیراعظم بنےکیا ان کےسینےمیں راز نہیں ہیں؟ نوازشریف نے5 ارب ڈالرزکی آفرٹھکرا دی، اسےکہتےہیں ایبسلوٹلی ناٹ، ٹرمپ کےگھرپرچھاپا مارکر حساس دستاویزات برآمدکی گئیں، اسی طرح سائفر کی برآمدگی کیلئے بنی گالاپربھی چھاپا مارنا چاہیے، کھیل کھیل میں آپ ملک کے ساتھ کھیل گئے، یہ ملک ہےکوئی اسٹیڈیم نہیں،آپ نے ملک کےسفارتی تعلقات خراب کردیے۔ان کا کہنا تھاکہ سازش کی آڑ میں آپ نے میرجعفر،میر صادق اور جانور کے لقب دیے، وہ سازش جوکبھی ہوئی نہیں اس سازش کی آڑمیں آپ نےشہدا کونشانہ بنایا۔

 

 

آپ نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے خلاف سازش کی، میرجعفر بھی تم ہو، میرصادق بھی تم ہو اور جانور بھی تم ہو، تم نے اپنے مفادات کی خاطر ملک کو بھینٹ چڑھا دیا، قانون کے ہاتھ جو غدار کے گریبان تک پہنچنےچاہیےتھے وہ نہیں پہنچے۔مریم کا کہنا تھاکہ قانون کے ہاتھ جو غدار کےگریبان تک پہنچنے چاہیےتھے وہ نہیں پہنچے جس پر مجھے اپنی حکومت سے بھی شکوہ ہے،کیوں قانون کے ہاتھ اس کے گریبان تک نہیں پہنچتے، میں یہ نہیں کہتی کہ اس پر ایفی ڈرین کا کیس بنادو، اس نے پاکستان کے خلاف سازش کے لیے فارن فنڈنگ لی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کے شکوے پر کہا کہ مریم نواز نے جو گلہ کیا ہے اعتراض اٹھایا یہ درست اور جائز ہے، یہ ن لیگ کی نہیں اتحادیوں کی حکومت ہے، 25 مئی کے واقعات کے بعد میری درخواست تھی کہ کابینہ اس بارے میں فیصلے کرے۔ان کا کہنا تھاکہ میرا مؤقف تھا مسلح جتھوں کے حملہ آور ہونے کا مقدمہ درج کیا جائے، کابینہ نے میری درخواست پر فیصلہ کرنے کے بجائے سب کمیٹی بنادی تھی، اتنا بزدل ہے یہ اسی دن پشاور بھاگ گیا تھا اور ضمانت لینے تک واپس نہیں آیا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ امید ہے پارلیمنٹ اس کے خلاف آرٹیکل 6 کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close