عمران خان وزیراعظم ہائوس سے جاتے ہوئے ڈائری کیساتھ کیا چیز بھی لے گئے؟ مریم نواز نے الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے منرل واٹر کی دو ہزار بوتلیں بھی اٹھا کر لے گئے۔اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال سمیت وفاقی وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ سب لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے صرف ایک ڈائری لے کر گئے تھے لیکن درحقیقت وہ پانی کی دو ہزار بوتلیں بھی ساتھ لے کر گئے تھے۔

 

 

 

مریم نواز نے کہا ” دو ہزار منرل واٹر کی بوتلیں لے گئے، بڑھا چڑھا کر کہتے تھے کہ ایک ڈائری لے کر چپکے سے نکل گئے ہیں، دو ہزار منرل واٹر کی بوتلیں لے کر گئے ہیں، اسی طرح سائفر کی کاپی بھی اٹھا کر لے گئے؟ پاکستان کی سکیورٹی سے منسلک اتنے اہم ڈاکیومنٹ میں ٹیمپرنگ اور جعلسازی کی گئی. یہ سمجھتا تھا عوام بیوقوف ہے، ان کو کیا سمجھ آئے گی۔”انہوں نے کہا کہ سازش تو ہوئی ہے لیکن نہ وہ پی ڈی ایم نے کی ہے نہ کسی سفیر نے بلکہ یہ سازش فارن فنڈڈ فتنے نے کی ہے۔ وہ اس کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اس کا گینگ اس میں شامل ہے، یہ آڈیوز عمران خان کے خلاف فردِ جرم ہیں اور اس کے تانے بانے فارن فنڈنگ سے ملتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں