ابھی تو میں نے ایکشن شروع کیا ہی نہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ڈالر کی قدرمیں کمی سے متعلق دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کی، سائفر وزیر اعظم ہاؤس کی پراپرٹی ہے، سابق پرنسپل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ انہوں نے سائفر عمران خان کو دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو انہوں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا۔

 

 

مریم نواز، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، اعظم نذیر تارڑ اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کی، کسی ملک میں نیشنل سیکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں ہے، عمران خان کہتے ہیں کسی ملک کا نام نہیں لینا ، وہ پبلک میں کچھ اور اندر کچھ اور کہتے ہیں۔سائفر وزیراعظم ہاؤس کی پراپرٹی ہے لیکن وہ موجود ہی نہیں ہے، جو منٹس بنائے گئے تھے وہ موجود ہیں سابق پرنسپل سیکریٹری کہہ رہے ہیں وہ لیٹر عمران خان کو دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو انہوں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا پھر بھی پانچ دن میں ایک بار بھی ڈالر اوپر نہیں کیا۔ جو موجودہ قدر ہے وہ روپے کی قدر ہی نہیں ہے، روپیہ سے کھیل کھیلا گیا زیادتی کی گئی ہے۔ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ روپے کی قدر مصنوعی طور پر گری ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں