ہمارے سیاسی حمام میں سب ننگے ہیں، عمران خان کی آڈیو لیکس پر حسن نثار کا ردِعمل، صرف شیخ رشید کی تعریف کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر تجزیہ کار اور کالم نگار حسن نثار نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارے سیاسی حمام میں سب ننگے ہیں جو نیت میں کھوٹے اور طبیعت میں لوٹے ہیں۔انہوں نے کہا شیخ رشید واقعی سیاسی حمام میں وہ آدمی ہیں جس نے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، شیخ رشید انتہائی غیر معمولی آدمی ہیں جن کی قدر کی جانی چاہئے۔

 

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں حسن نثار نے کہا وزیراعظم ہاؤس سے سائفر کی کاپی چوری ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہئے بلکہ اگر پورا وزیراعظم ہاؤس بھی چوری ہوجائے تو انہیں حیرت نہیں ہوگی، اس ملک میں اگر ریلوے کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ہوسکتا ہے تو کل وزیراعطم ہاوس پر بھی قبضہ ہوسکتا ہے، کیا پتہ کل کو کوئی قبضہ گروپ اتنا طاقتور ہوجائے۔حسن نثار نے کہا شریف خاندان کے ساتھ احتساب کا الف بھی نہیں ہوا جو سلوک دوسروں نے برداشت کیا، بھٹو کو پھانسی چڑھادی گئی، آصف زرداری نے 11 سال جیل کاٹی اور بینظیر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لیکر جیلوں میں جاتی رہیں۔حسن نثار نے کہا شیخ رشید زبان دراز آدمی ہیں اور کھلی ڈلی بات کرتے ہیں لیکن میں نے آج تک کسی کو انکی دیانت داری پر انگلی اٹھاتے نہیں دیکھا، شیخ رشید نے بددیانتوں کے ہجوم میں اپنی دیانت داری کی حفاظت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close