عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اہم بیان

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کرے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ حکومت سے شکوہ ہے کہ قانون کے ہاتھ عمران خان کے گریبان تک کیوں نہیں پہنچتے؟۔جس پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز نے جو اعتراض اٹھایا ہے وہ بالکل درست اور جائز ہے۔

 

 

یہ ضرور یاد رکھیں یہ ن لیگ کی نہیں اتحادی حکومت ہے، تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے کل اس معاملے پر فیصلہ کیا ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے اور مقدمات درج کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی بحث کرائی جائے گی، یقین ہے کہ پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کریگی، جس کے بعد یہ انجام کو پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں