عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمے کا نمبر 407ہے اور ان کے خلاف دفعہ 504/506 لگی ہوئی ہے،اس کے علاوہ ان کے خلاف دفعہ 188/189بھی لگی ہے ۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ یہ مقدمہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں