عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا وقت آ گیا، عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا وقت آ گیا ہے۔موجودہ حکمرانوں کا مقصد اپنے مقدمات ختم کرانا ہے۔عوام شہباز شریف حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔جبکہ پارٹی رہنماؤں کو حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

 

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو آزادی مارچ پر گائیڈ لائنز دیں اور کہا کہ میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں،عوام کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔ملک کو سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے،عوام بھر پور انداز میں ہمارا ساتھ دیں گے۔قوم نے حکومت کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔دوسری جانب ملک کی بدلتی صورتحال اور آڈیو لیکس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔12 رہنماؤں نے مسلم لیگ ن سے رابطہ بھی کرلیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں یہ رہنما پاکستان مسلم ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔بیک ڈور رابطے کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے بھی کئی اراکین شامل ہیں اور وہاں پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔مزید بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن چھینہ گروپ کے 3 اراکین کے سوا باقی اراکین کو لینے پر راضی ہو گئی۔جب کہ جنوبی پنجاب چکوال، بھکر، لیہ اور خوشاب سے بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔

 

جبکہ غیر ملکی سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیکس پر ن لیگ نے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے لندن سے پارٹی کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close