شہباز گل کو عدالت کی جانب سے پھر بلاوا آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ان کو 6 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔شہباز گِل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا جج مقرر ہیں، سماعت میں شہباز گِل عدالت سے غیر حاضر رہے جبکہ پروسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے۔پولیس نے شہباز گِل کے خلاف چالان سیشن کورٹ میں پیش کر دیا۔پولیس چالان پر ٹرائل کے لیے شہباز گِل کی طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close