اسلام آباد (پی این آئی)سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم کی والدہ اپنے وکیل ارسل امجد ہاشمی کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ تفتیشی افسر نے ریکارڈ ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل کی عدالت میں پیش کیا۔وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہا کہ 23ستمبر کی دوپہر 12:37پر ملزم نے واٹس ایپ میسج کیا،
میسج میں شاہنواز نے والدہ کو کہا کہ آپ سارہ کی فیملی سے رخصتی کی بات کریں۔وکیل نے عدالت میں بتایا اس کے بعد ملزم کی والدہ سو گئیں، انہیں نہیں معلوم رات کو کیا ہوا، ملزم کی والدہ کچن میں تھیں اور وقوعہ والے کمرے سے کچن دور ہے۔وکیل ارسل امجد ہاشمی کے مطابق صبح 9:12 پر ملزم نے اپنی والدہ کو کال کی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچیں، ملزم کی والدہ کا کردار صرف اتنا تھا کہ شاہنواز کے کمرے میں بیٹھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ارسل امجد ہاشمی نے بتایا کہ
اسلام آباد پولیس نے فارم ہاس آکر مرکزی ملزم شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے اس موقع پر پوچھا کہ آپ نے جو کالز کا ریکارڈ ساتھ لگایا ہے اس میں تو کالز بھی موصول ہوئی ہیں۔وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہا کہ صبح 9:12 بجے کال اور 12:37 پر وائس ایپ آیا تھا۔تفتیشی افسر کے مطابق کینیڈا سے سارہ انعام کا خاندان بھی آیا ہے جو آج پولیس کو بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں