اب اگر ریڈ لائن کراس کی تو عمران خان کی قابل اعتراض ویڈیو آئے گی عمران خان کو بتا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر صحافی اعزاز سید نےنجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ یہ ٹیپس آتی رہیں گی ، اگر عمران خان نے لائن کراس کی تو ان کی ایک ایسی ویڈیو آسکتی ہے جو بڑی قابل اعتراض ہو سکتی ہے ، اور یہ ڈارک ویب کے تھرو ہی آئے گی ۔ اعزاز سید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بتا دیا گیا ہے کہ آپ ذرا خاطر جمع رکھیں ،دھیان کریں ۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک گھر پر عمران خان صاحب جنوری میں گئے تھے اس کی ایک ریکارڈنگ ہوئی ہے ، اس کا عمران خان کو بھی پتہ ہے کہ وہ کس کے گھر پر گئے تھے ، کس کا گھر تھا وہاں پر کیا ہوا تھا ، جب جھگڑا ہو گیا تھا تو عمران خان نے یہ جھگڑا سلجھانے کیلئے کس کو بلایا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close