الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، تعیناتی ہو گی یا تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے، فیصلے 15 نومبر تک ہو جائیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائیفر جلایا نہیں، ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔ نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈار کو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے۔عمران خان کے خلاف سائیفر کا حکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیا ہے۔معاشی اور سیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،

تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے۔ ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔ قوم نےفیصلہ کرناہے، سراٹھا کےجینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔ حکمران عوام کے گھیرے میں آ گئے ہیں، اب بھاگ نہیں سکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close