پنجاب بیوروکریسی کے درجنوں افسران کے تبادلے کر دیئے گئے،

لاہور (پی این آئی) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سیالکوٹ اویس مشتاق کو تبدیل کرکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو)اٹک تعینا ت کر دیا،پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان اکرم ملک کو تبدیل کرکہ ڈپٹی سیکرٹری اسپیشلائزد ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینا ت کر دیا جبکہ تقرری کے منتظر محمد اسدکو پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان تعینات کردیا ۔

اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )گجرات ظہیر لیاقت کو تبدیل کرکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب تعینات کر دیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) گجرات افضل حیات تارڑ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ )گجرات تعینات کر دیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) اٹک ذوالفقار احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل ) گجرات تعینات کر دیا۔ تقرری کے منتظر امجد بشیر کو ایڈیشنل سیکرٹری کو کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ محمد شبیر احمد خان کو تبدیل کرکہ ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ علی ارشد کو تبدیل کرکہ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے تعینات کر دیا۔

ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے تاثیر احمد کو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس گوجرانوالہ تعینات کر دیا، ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم ڈیپارٹمنٹ محمد فاروق ملک کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی گجرات ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ لاہور احمد رضا بٹ کو ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ،تقرری کے منتظر آغا محمد علی عباس کو ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،سیکریٹری کالونیز بورڈ آف ریوینیو پنجاب لاہور میاں جمیل احمد کو تبدیل کرکہ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ساوتھ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے،سیکریٹری اسیٹلمینٹ اینڈ ریہیب بورڈ آف ریوینیو پنجاب لاہور ملک عبدالوحید کوتبدیل کرکے سیکریٹری کالونیز بورڈ آف ریوینیو پنجاب لاہو،ڈپٹی سیکریٹری خزانہ پنجاب مسز آصفہ مرتضٰی کوتبدیل کر کے سیکریٹری سیٹلمینٹ اینڈ ریہیب بورڈ آف ریوینیو پنجاب لاہور، جبکہ تقرری کے منتظر عبدالمنان ہیرا ڈپٹی سیکریٹری خزانہ پنجاب تعینات کرد یا گیا

تقرری کے منتظر محمد مبین احسان کو اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا۔ سیکشن آفیسر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حسن نذیر کوتبدیل کرکہ اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD قصور تعینات کر دیا گیا۔ سیکشن آفیسر محکمہ ہائر ایجوکیشن شبانہ نذیر کوتبدیل کرکہ جنرل اسسٹنٹ ریونیو جہلم تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد خالد عباس کوتبدیل کرکہ اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ تعینات کر دیا گیا۔ سیکشن آفیسر محکمہ انہار رانا امجد محمود کوتبدیل کرکہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور ارسلان بشیر کوتبدیل کرکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور پور تھل تعینات کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close