کراچی تک مسافر ٹرینوں کی بحالی کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریل کے مسافروں کو اتوار سے کراچی تک ٹرین چلنے کی خوش خبری سنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ 2 اکتوبر سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کو کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے گا، تمام ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ سفری دورانیے کا جائزہ 30 روز کے بعد دوبارہ لیا جائے گا اور اسے بتدریج کم کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close