لندن (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں ایک دن ملک سے باہر رہنا بھاری ہے۔میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے۔مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا، 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے عجلت میں سزا سنائی گئی۔
یہ چاہتے تھے میں سزاسن کر پاکستان نہ آؤں، بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔لیگی قائد نے کہا کہ جلد پاکستان جانا چاہتاہوں ایک ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ جس کے لیے انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مشورے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں