نواز شریف کی تمام کیسز میں بریت ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

شیخوپورہ(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کے لئے پارٹی کی سینئر قیادت اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے بہت جلد وطن واپس آئینگے مریم نواز شریف کی ایون فیلڈ کیس میں باعزت رہائی حق و سچ کی فتح اور جھوٹے من گھڑت کیس و انتقامی سیاست کرنے والوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ انصاف کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا اسلام آباد عدلیہ کا فیصلہ قوم ہمیشہ یاد رکھے گی

 

قائد نواز شریف کو بھی عدلیہ سے انصاف ملے گا اور وہ بھی سرخرو ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں گیلانی ہاؤس گلبرگ ٹاؤن شیخوپورہ میں سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل جہانزیب خان ، سینئر رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر، ملک طاہر محمود، میڈیا کو آرڈینیٹر ندیم گورایہ ،حاجی صدیق ٹھیکدار،ملک ذیشان ڈوگر ,ملک محمود طاہر ،سیکرٹری ٹو ایجوکیشن منسٹر بلال برکت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران نیازی حواس باختہ ہو چکا ہے پاکستان کے خلاف جس نے بھی سازش کی اسکا انجام عبرت ناک ہواعمران نیازی ذاتی مفاد کے لیے قومی مفاد کو نقصان پہنچا رہا ہے ،قومی ادارے اور امریکہ بھی عمرانی بیانیے کو جھوٹا قرار دے چکا ہے غیر ملکی سازش کا عمران نیازی کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے کی سیاست ڈگمگا رہی ہے، فرسٹریشن کے شکار عمران نیازی کا آئندہ ملکی سیاست میں کو?ی کردار نہیں ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وسیع تجربہ رکھتے ہیں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہونگے اور پاکستان ایک بار پھر معاشی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا مہنگائی اور بجلی و پٹرولیم کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں کم کرنے کے لئے حکومت کام کر رہی ہے جلد عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close