جو مرضی آڈیو نکال لیں سائفر ایک حقیقت ہے، سازش کی تحقیقات ہونا لازمی ہو گئی ہے، دوسری آڈیو لیک ہونے پر پی ٹی آئی کا پہلا رد عمل آ گیا

فیصل آباد (آئی این پی )سابق وزیر مملکت اور تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جو مرضی آڈیو لیک نکال لیں سائفر ایک حقیقت ہے ،عمران خان نے ملکی مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ جمعہ کو فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ کوئی پاکستانی اس بات کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کوئی بیرونی ملک پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرکے اقتدار میں تبدیلی کی سازش کرے۔

انکا کہنا تھا کہ اس سازش کی تحقیقات ہونا اب لازمی ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی۔آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں ہم تینوں(اعظم شاہ، شاہ محمود قریشی) ہوں گے۔فارن سیکرٹری کو ہم نے کہنا ہے کہ لیٹر پر اپنی مرضی سے منٹس لکھیں اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں۔ اسے فوٹو سٹیٹ کرا کے رکھ لیتیہیں۔عمران خان کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا۔آپ سب کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے،کس ملک سے لیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔اسد عمر کہتے ہیں کہ آپ جان کر لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ میٹنگ کا سکرپٹ ہے۔اس سے قبل بھی عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی تھی۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں۔وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا۔پھر اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے۔ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close