اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کا کسی صورت قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ۔جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم اور پارٹی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فواد چوہدری، حماد اظہر، شیریں مزاریں، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شہباز گل سمیت دیگر سینیئر قائدین موجود تھے۔
اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف فیصلہ کن لانگ مارچ کا وقت آ گیا ہے۔ اجلاس میں شریک رہنماوں نے اتفاق کیا کہ کسی صورت موجودہ قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے، جبکہ مریم نواز کی بریت اور اسحاق ڈار کا معاملہ بھرپور انداز میں عوام میں اٹھانے کا مشورہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کر دی، اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لانگ مارچ کی حتمی کال دینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہےکہ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی قیادت نے اتفاق کیا کہ فیصلہ کن مارچ کا مرحلہ آن پہنچا، پورے ملک سے لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے، اب عوام سڑکوں پر فیصلے کرے گی۔ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان 8 دنوں میں لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔
لانگ مارچ کے اعلان میں 8 سے 1 دن اوپر نہیں ہو گا۔ جبکہ جمعہ کے روز پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا تھا انہیں حکومت کیخلاف سڑکوں پر اکیلا بھی نکلنا پڑا تو وہ نکلیں گے، انہیں اب اپنی جان کی بھی پرواز نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں