تنخواہوں میں 150 فیصد اضافے کا مطالبہ، وفاقی سرکاری ملازمین نے دھرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کور کمیٹی کے سربراہ رحمان باجوہ نے یونیز و ملازمین کو لکھے خط کے ذریعے مطالبات کی منظوری کیلئے 13 اکتوبر سے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کور کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ دھرنے سے قبل 4 اور 11 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاس تک مارچ کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر کیڈرز کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کو بھی ایگزیکٹو الانس دیا جائے۔رحمان باجوہ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی گریڈ 1 سے 16 کی اپ گریڈیشن کی جائے،

ہاس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الانس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close