عمران خان نے ایک گیند پر 3 وکٹیں گرا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل بڑی سیاسی کامیابی مل گئی ۔ اہم شخصیات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ سے سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں مخدوم فضل ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)، مخدوم محسن ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)، مخدوم عمار، مخدوم حسنین اور شعیب خان ترین شامل تھے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں اہم کامیابی ملی ہے، چنیوٹ میں رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی کے توسط سے غلام عباس نسوآنہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے چنیوٹ سے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے غلام عباس نسوآنہ نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس دوران سابق ضلع چیئر مین ثقلین سنجاکا و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

متحرک وکیل رہنما غلام عباس نسوآنہ، سابق ضلع چیئر مین ثقلین سنجاکا و دیگر نے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ان کی یہ شمولیت رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی کے توسط سے ہوئی،واضح رہے کہ چنیوٹ کے حلقے این اے 99 میں 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام محمد لالی نے 81 ہزار 330 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اس سیٹ پر غلام عباس نسوآنہ نے 64 ہزار 307 ووٹ حاصل

کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔یاد رہے کہ این اے 99 سے الیکشن جیتنے والے غلام محمد لالی پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی سے استعفی نہیں دیا تھا۔خیال رہے کہ متحرک وکیل رہنما غلام عباس نسوآنہ 2013 سے 2018 تک پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close