پشاور، سیاسی تصادم کا خدشہ، ایڈورڈ کالج میں عمران خان اور ایمل ولی خان کے آمنے سامنے آسکتے ہیں

پشاور (پی این آئی) پشاور کے ایڈورڈ کالج میں صوبے میں حکمران پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارٹی اے این پی کے درمیان تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایڈورڈ کالج میں عمران خان کو دعوت دیئے جانے کے حوالے سےعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ جھوٹا بھاشن سننے کیلئے طلباء و طالبات کو زبردستی تقریب میں بیٹھنے کا پابند کیا گیا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ ایڈورڈ کالج میں عمران خان کے طلبہ سے ممکنہ خطاب کی صورت میں اے این پی نے کالج میں تقریب کا اعلان بھی کردیا ہے۔

ایمل ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اجازت دی گئی تو 4 اکتوبر کو اے این پی کی بھی ایڈورڈ کالج میں تقریب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے31 پر امیدوار حاجی غلام بلور تقریب سے خطاب کریں گے۔ایمل ولی نے کہا کہ حکومتی طاقت سے این اے 31 پر پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے تقریب کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close