کراچی میں مارا جانے والا دندان ساز چینی شہری نہیں بلکہ کس ملک کا شہری تھا؟ ہوشربا انکشاف

کراچی (پی این آئی) کراچی کے گنجان کاروباری علاقےصدر میں ڈینٹل کلینک پر ہونیوالے حملے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہےکہ زخمی وجاں بحق دندان ساز چینی نہیں کینیڈین نژاد پاکستانی شہری ہیں جنہیں چینی باشندہ سمجھ کر نشانہ بنایاگیا، اس حوالے سےسی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین نژاد پاکستانی باشندے جو کہ چینی دندان ساز کلینک چلاتے ہیں، دہشت گردوں کاسافٹ ٹارگٹ تھے،سی ٹی ڈی کا کہنا کہ واقعہ کی ذمہ داری سندھو دیش پیپلز آرمی نے قبول کی ہے جو کہ نیا گروپ ہے تاہم یہ سندھو دیش ریولوشنری آرمی اور کالعدم بلوچ تنظیموں کی ہی ذیلی تنظیم معلوم ہوتی ہے۔

فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا ایک ساتھی جس کہ قمیض شلوار پہنے ہوئے تھا موٹر سائیکل پر موجود تھا،واقعہ کے بعد ملزمان شاہراہ فیصل کی جانب فرار ہوئے،سی ٹی ڈی کے مطابق چونکہ زخمی و جاں بحق افراد چینی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے انہیں چینی باشندہ سمجھ کر نشانہ بنایا گیا،سی ٹی ڈی کے مطابق چینی باشندوں کے خلاف یہ دہشت گردوں کا دوسرا حملہ تھا،اس سے قبل چائنا ٹائون میں بھی چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں جسے فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close