نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل پنجاب میں تبدیلی کو ضروری قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے باعزت بری ہونے کے بعد نواز شریف جلد واپس آئیں گے مگر انہیں احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل پنجاب میں تبدیلی ضروری ہے،جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پنجاب میں تبدیلی کی کوشش کے سوال پرکہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے ،کوشش ہے اور جاری رہے گی،

وہ پنجاب میں کون سا ڈیڑھ، 200کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے پاس سات، آٹھ کی اکثریت ہے،آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں آرمی چیف نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے ،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائے کہاں سے آیا؟کسی آئین و قانون میں نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close