پی آئی اے کے کیبن کریو کے نامناسب لباس کا نوٹس لے لیا گیا

کراچی (آئی این پی )قومی ائیرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے کیبن کریو کے نامناسب لباس پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈریس کوڈ پر عمل درآمدکے لیے ہدایات جاری کردیں۔پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی نجی ڈریسنگ پر جی ایم فلائٹ سروسز عامر بشیر نے اعتراض کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں۔جی ایم فلائٹ سروسز نے خط میں کہا ہےکہ فضائی میزبانوں کے دفاتر آنے، ہوٹل میں قیام اور انٹرسٹی سفر کے دوران ڈریسنگ سے متعلق شکایات ہیں،

ہدایات میں عام کپڑے پہننے کے دوران انڈرگارمنٹس پہننے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ احکامات میں کہا گیا ہیکہ پی آئی اے فضائی میزبانوں کے مناسب ڈریسنگ نہ کرنے سے ادارے کے لیے اچھا تاثر نہیں ہوتا۔جی ایم فلائٹ سروسز نیگرومنگ انسٹرکٹرز اور سینیئر شفٹ انچارجز کو ڈریس کوڈ پر عمل درآمدکے لیے ہدایات جاری کی ہیں، خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close