اسد عمر نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے جھوٹ کی پول کھول دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے عمران خان کو 7 مارچ کا سائفر دیر سے ملنے کے جھوٹے دعویٰ کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو تو خود انہیں سائفر کا علم ہوچکا تھا۔

 

 

 

عمران خان کو ممکنہ طور پر 9 مارچ کو ہی سائفر سے آگاہ کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سائفر کا متن پڑھ کر سُنایا گیا تھا، شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو سائفر کے بارے میں فوری طور پر بتادیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close