حکومت کا عمران خان اور ساتھیوں کیخلاف کرپشن کیسز بنانے کا فیصلہ

گجرات (پی این آئی) وفاقی مشیر امورکشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان، ان کے خاندان، اردگرد بیٹھے لوگوں کیخلاف کرپشن کیسز بننے والے ہیں، عمران خان طاقت کے زور پر حکو مت لینے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان ایک مخبوط الحواس شخص ہیں، توشہ خانہ کے تحائف بھی بیچ ڈالے ہیں۔

 

 

 

انہوں نے گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی ترقیاتی کاموں کے فنڈز باآسانی نہیں ملتے، موجودہ صورتحال میں سیلاب زدگان کو فنڈز دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان طاقت کے زور پر حکو مت لینے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان، ان کے خاندان، اردگرد بیٹھے لوگوں کیخلاف کرپشن کیسز بننے والے ہیں،عمران خان مخبوط الحواس شخص ہیں، توشہ خانہ کے تحائف بھی بیچ ڈالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی خط کا بھانڈا بھی پھوٹ چکا ہے، اس کا اعتراف خود عمران خان نے بھی کیا، ملک میں گیس کی شدید قلت کو جلد پورا کیا جائے گا، حکومت مشکل فیصلے کررہی ہے جن سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہورہی ہے۔مزید برآں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان اور پاکستانیوں کا دشمن ہے، عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے، عمران خان اعظم خان سے گفتگو ان کے خلاف ایف آئی آر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی عالمی ادارے عمران خان کی کرپشن کی نشاندہی کرچکے ہیں،عمران خان کی مہم جوئی اپنے کرتوت چھپانے کیلئے ہے۔ریاستی اداروں کو عمران خان کے خلاف فوری کاروائی کرنی چاہیے۔

 

 

اسی طرح سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے عمران نیازی کی منظر عام پر آنے والی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا، سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہاکہ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے۔ 35 پنکچر، اسلامی ٹچ اور کبھی سائفر پر کھیلنا یہ ہے انتشار اور فساد کی سیاست کا خلاصہ، عمران نیازی سائفر پر نہیں سیاسی مفاد کے لئے ریاست پاکستان کے مفادات سے کھیلا ہے۔ اقتدار کی ہوس میں ملک کے اداروں پر بہتان اور دشنام طرازی کی گئی۔ عمران خان سمیت اس سازشی بیانیے کے تخلیق اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close